کھرگون، 11؍جون(آئی این ایس انڈیا )
جہیز کے لیے خاتون کو جلا کر مارنے کے ایک معاملے میں ایک مقامی عدالت نے
شوہر سمیت خاندان کے تین لو گو ں کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ ایڈیشنل سیشن
جج ایل ڈی سولنکی نے کل دئیے اپنے فیصلے میں خاتون گریجا بائی(35)کو جہیز
کی خاطر جلا کر قتل کرنے کے الزام میں شوہر وجے کیلاش چندر مہاجن، ساس
چندرکلا مہاجن اور نند انیتا نیمی چند گپتاکو سماعت کے بعد گواہ اور
ثبوتوں
کی بنیاد پر مجرم ٹھہراتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی ہے۔استغاثہ کے مطابق
12؍مارچ 2013کو شہر کی نارائن د اس کالونی کے رہائشی مہاجن خاندان کی بہو
کو جلی ہوئی حالت میں ضلع اسپتال لایا گیا تھا، جس کی تھوڑی دیر بعد علاج
کے دوران اسپتال ہی میں موت ہو گئی تھی۔پوسٹ مارٹم رپورٹ میں عورت کی جلا
کر قتل کرنے کی تصدیق ہوئی تھی اور پولیس کی تحقیقات میں جہیز کے لیے
ہراساں کرکے جلانا ثابت ہوا تھا ۔